ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر ریونیو کے مبینہ ناروا رویہ کیخلاف ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے وکلاء کی دوسرے روز بھی ہڑتال جاری
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر ریونیو خضر حیات کے مبینہ نا منا سب رویہ اور جو ڈیشل ورک میں نا کا می پر (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
دوسرے روز بھی ہڑتال کی اور عدالتوں میں کوئی وکیل پیش نہ ہوا جسکی وجہ سے دور دراز سے آنے والے سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا اس موقعہ پر صدر بار راؤ شیراز رضا، جنرل سیکرٹری رائے عامر اسلیم ایڈووکیٹس نے وکلا ء سے گفتگو کر تے ہوئے کیا کہ جب تک اے ڈی سی آر کا تبادلہ نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گااے ڈی سی خضر حیات نے رابطہ کرنے پر کیاکہ وکلاء کی عزت اور وقار کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھتا ہوں کیسز کو جلد نپٹانے کے لئے وکلاء کا تعاون درکار ہے جب تک قانونی تقاضے پورے نہ ہوں انصاف پر مبنی فیصلے کرنا ممکن نہیں ہے وکلاء سمیت کسی بھی شخص سے ناروا سلوک کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔