این اے 155 کا ٹکٹ پی ٹی آئی مجھے ہی دیگی‘ نواب حیات اللہ ترین

این اے 155 کا ٹکٹ پی ٹی آئی مجھے ہی دیگی‘ نواب حیات اللہ ترین

لودہراں (بیورورپورٹ) سابق ممبر قومی اسمبلی نواب حیا ت اللہ خان ترین نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 2018کے الیکشن میں حلقہ این اے 155کا ٹکٹ پی ٹی آئی کی طرف سے مجھے ہی ملے گا اور صوبائی ٹکٹ میرے بھانجے سابق ایم پی اے طاہر ملیزئی کو ملے گا ۔ تفصیل کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی نواب حیات اللہ ترین نے رو زنامہ پاکستان سے گفتگو(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کرتے ہوئے کہا کہ میں دو با ر ممبر قومی اسمبلی رہے چکا ہوں اور ہمارا علاقہ میں اپنا ذاتی 30سے 35ہزار ووٹ بنک ہے انہوں نے گفتگو کے دران بتا تا اگر میں الیکشن نہ لڑا تو میرا بیٹا الیکشن لڑے گا اور اگر میری پارٹی پی ٹی آئی نے مجھے ٹکٹ نہ دیا تو میں آزادحیثیت سے الیکشن لڑوں گا ۔مزید انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کاٹکٹ بھی میرے بھانجے طاہر ملیزئی کو ملے گا ۔اور انشاء اللہ ہم یہ دونوں سیٹیں بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر