گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے بیٹی سمیت کالا پتھر پی لیا

گھریلو حالات سے تنگ خاتون نے بیٹی سمیت کالا پتھر پی لیا

  

ملتان (کرائم رپورٹر)مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کی رہائشی خاتون سارہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی 2سالہ بیٹی روبینہ کو کالا پتھر پلانے کے بعد خود بھی پی لیا جس پر دونوں کی حالت غیر ہوگئی اہل علاقہ نے دونوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی تاہم ڈاکٹرز نے انہیں نشتر ریفر کردیا۔دونوں کو نشتر ہسپتال منتقل(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کیا گیا،جہاں دو سالہ روبینہ جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی والدہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -