ایجوکیٹرز اسامیوں کیلئے جنوری 2017ء کے بعد ایم اے مکمل کرنیوالے درخواست دینے کے اہل نہیں
ملتان ( سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز کے تحت ایجوکیٹرز کی آسامیوں پر جنوری 2017ء کے بعد ایم اے کی تعلیم مکمل کرنے والے درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔اس پر متاثررہ بے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
روزگار نوجوانو ں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بے روزگاروں کو درخواست کے لئے نا اہل قرار دینا اُن کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔این ٹی ایس کے ذریعے دئیے گئے موجودہ ایجوکیٹرز کی بھرتی کے اشتہار کی شق نمبر13 کے تحت ایجوکیٹرز کی خالی آسامیوں پر جنوری 2017ء سے پہلے ماسٹر ڈگری ہولڈرز درخواست دے سکتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال لاکھوں طلباء و طالبات صوبہ بھر کی مختلف یونیورسٹیوں سے ایم اے کی ڈگری لے کر روزگار کی تلاش میں نکلتے ہیں جب کہ صوبہ پنجاب کے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے دئیے گئے اشتہار میں جنوری 2017ء کے بعد سے لے کر اب تک تعلیم مکمل کرنے والوں کو درخواست دینے کے لئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے ۔ متاثر ین نے مطا لبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت ایسے اقدامات کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور ایجوکیٹرز بھر تی سے متعلقہ اس شق نمبر13 کو ختم کیا جائے۔