نشتر شعبہ ایمرجنسی میں ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے سے قبل غائب ہونے لگیں، انتظامیہ کی تردید

نشتر شعبہ ایمرجنسی میں ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے سے قبل غائب ہونے لگیں، انتظامیہ ...

  

ملتان(وقائع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں مارننگ ٹائم میں نرسیں ڈیوٹی ٹائمنگ ختم ہونے سے قبل ہی غائب ہونے کی شکایت سامنے آئی ہے۔ ڈیوٹی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

پر موجود نرسیں نہ ہونے سے ایمرجنسی کی صورت میں آئے ہوئے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمر جنسی شعبہ میں نرسیں صبح 8بجے تک تو اپنی ڈیوٹی پر آجاتی ہیں مگر 2بجے ڈیوٹی ٹائم ختم کرنے کی بجائے اپنی ڈیوٹی سے آدھا گھنٹہ قبل ہی ڈیوٹی سے چلی جاتیں ہیں ۔ جبکہ نشتر ہسپتال کی اتنظامیہ کے مطابق ایسی کوئی بات نہیں ایمر جنسی میں تمام نرسیں اپنی آمد جامد کو مقررہ وقت پر ہی بر قرار رکھتی ہیں، اور انکی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -