تحصیل ہسپتال تونسہ میں فرش پر بچے کی پیدائش کا نوٹس‘ 3رکنی کمیٹی تشکیل
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) .کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ میں فرش پر بچہ کی پیدائش(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جسے دو روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں . کمیٹی کے کنوینر ڈپٹی کمشنر ہوں گے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اراکین میں شامل ہیں .