چوری ‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال سے محروم

چوری ‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق ممتاز آباد پولیس کے علاقے محلہ اسلام پورہ میں تین ڈاکووں نے محمد اقبال سے 20 ہزار روپے اور ایک موبائل چھین لیا سیتل ماڑی کے علاقے ناظم آباد میں شہباز (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

سے موٹرسائیکل، زکریا پولیس کے علاقے میں پانچ ڈاکو ماڈل ٹاون میں واقع ڈاکٹر احمد عمران کے گھر داخل ہوئے اور گھر سے نقدی، زیورات اور لیب ٹاپ چھین لیا شاہ شمس پولیس کے علاقے میں ارشد کی بیوی سے تین لاکھ روپے مالیت کے زیورات چھین لئے گئے گلگشت پولیس کے علاقے میں چونگی نمبر پانچ کے قریب رمضان کے بھانے سے 30 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں ذوالفقار، گل حسن اور شہزاد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں صدر پولیس کے علاقے میں کامران کے گھر سے تیس ہزار روپے مالیت کا سامان، لوہاری گیٹ کے علاقے میں بلال حسین کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان، دہلی گیٹ کے علاقے سے محمد الیاس کا بکرا، بوہڑ گیٹ کے علاقے سے جمشید کا موٹرسائیکل اور بستی ملوک کے علاقے میں غلام حسین کے گھر سے بکرا چوری کر لیا گیا ۔ماڈل ٹاؤن کے رہائشی ڈاکٹر احمد عمران کیگھر 5 ڈاکو داخل ہوئے اور گھر سے 20 ہزار نقدی ، دو موبائل فون اور زیورات چھین کر لئیگئے۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ ناظم ا?باد پھاٹک کیقریب شہباز راجپوت سے موٹرسائیکل اور موبائل چھین کر لیگئے۔تھانہ ممتازا?باد کے علاقہ محلہ اسماعیل پور میں محمد اقبال سیتین افراد بیس ہزار اور موبائل چھین کر لیگئے۔