ایم ڈی اے بزرگ جوڑے کو پیش کئے گئے مختلف پیکجز سے منحرف

ایم ڈی اے بزرگ جوڑے کو پیش کئے گئے مختلف پیکجز سے منحرف

ملتان (کرائم رپورٹر 228نمائندہ خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف متوقع دورہ ملتان کے پیش نظر ملتان ترقیاتی ادارے نے بزرگ جوڑے نسیم بی بی اور محمد صادق کو پیش کیے گئے مختلف پیکجز سے انحراف کرلیا ہے ،انتظامی افسران سے کسی بھی سخت کارروائی سے بچنے کیلئے ایک ایسی بریفنگ تیار کی ہے جس میں تما م تر صورتحال کا ذمہ دار بزرگ (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

جوڑے کو ٹھہرایا گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ بریفنگ میں سارا زور لینڈ ایکوزیشن ایکٹ پر دیا گیا ہے اور کیس کو متازعہ بنا کر وزیر اعلیٰ کی جانب سے کسی بھی سخت کارروائی سے بچنے کی کوشش کی گئی ہے ۔گزشتہ سے پیوستہ روز نسیم بی بی اور محمد صادق کو ان کی اراضی کا قبضہ واپس کرنے کی تسلی دی گئی تھی اور انہیں کہا گیا تھا کہ گورننگ باڈی کے اجلاس کا انتظار کریں ،ان کیلئے تمام اراضی واپسی کا کیس تیار کرلیا گیا ہے گورننگ باڈی کی منظوری کے بعد اراضی ان کے حوالے کردی جائے گی لیکن گزشتہ روز ایم ڈی اے کے انتظامی افسران اپنے ہی پیکج سے منحرف ہوگئے نسیم بی بی اور محمد صادق کو تیس مرلہ اراضی اور دس لاکھ روپے معاوضے کی پیش کش کی ہے یہ پیش کش وزیر اعلیٰ کی انتظامی کمیٹی کے اراکین کی موجودگی میں کی گئی لیکن معمر جوڑے نے اس پیش کش کو مسترد کردیا اور اپنی تمام اراضی کا قبضہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے ۔بریفنگ میں فاطمہ جناح کالونی کے عدم فعال ہونے کی تمام ذمہ داری اس جوڑے پر ڈالی گئی ہے دریں اثنا ء نسیم بی بی اور محمد صاد ق نے اپنی بیٹی مدیحہ کے ہمراہ منگل کے روز سے ہی ملتان پریس کلب ڈیرے ڈال رکھے ہیں گزشتہ روز مدیحہ کی طبعیت خراب ہونے پر ریسکیو حکام نے اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تھانہ کینٹ پولیس کے اہلکاروں کو معمر جوڑے کی نگرانی پر تعینات بھی کردیا گیا ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر