فاٹا کاانضمام ،عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

فاٹا کاانضمام ،عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد (آئی این پی) فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی‘ درخواست میں کہا گیا کہ صدر مملکت کو فاٹا میں امن اور گورننس کے لئے قانون سازی کا اختیار ہے‘ صدر مملکت نے فاٹا اصلاحات پیکج کا اعلان کیا‘ خیبرپختونخوا حکومت نے تمام آئینی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔ کے پی کے کی صوبائی حکومت فاٹا کے انضمام پر رضامند ہے،عدالت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا حکم دے۔ بدھ کو خیبرپختونخوا میں فاٹا کے انضمام کے معاملے پر عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمران خان نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین تمام شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دیتا ہے ۔صدر مملکت کوفاٹا میں امن اور گورننس کیلئے قانون سازی کا اختیار ہے صدر مملکت نے فاٹا اصلاحات کے پیکیج کا اعلان کیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے تمام آئینی ذمہ داریوں کو پورا کیا صوبائی حکومت فاٹا کے انضمام پر رضامند ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں صدر مملکت،وزارت قانون،سیفران اور فاٹا سیکرٹریٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

فاٹا کاانضمام

مزید : کراچی صفحہ اول