موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے اسٹام فروش یونین کا صدر مارڈالا
وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) موٹر سا ئیکل سوار دو نا معلوم افراد نے مبینہ طو ر پر فا ئرنگ کرکے اسٹام فروش یونین کے صدر کو قتل کردیا ،بتا یا جا تا ہے کہ اسٹام فروش یونین وہاڑی کے صدر چودھری عبدالمجید ضلع کچہری سے کام ختم کرکے اپنے گھر جا رہا تھا کہ گھر کے قریب پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے مبینہ طور (بقیہ نمبر20صفحہ7پر )
پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے چودھری عبدالمجید شدید زخمی ہو گیا جبکہ مبینہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے شد ید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچتے ہی دم تو ڑ گیاجس پر ڈی ایس پی صدر فضل حسین بخاری اور ایس ایچ او دانیوال محمد ذاکر گجر بھاری نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر مقتول کے ورثاء اورسا بق امیدوار صوبائی اسمبلی رانا طاہر محمود نمبردار و اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی ہسپتال کے باہر پہنچ گئی اس موقعہ پر مقتول کے کزن چودھری عاشق نے رانا طاہر محمود کے ہمراہ ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کے با ہر پریس کانفرنس کرتے ہو ئے میڈ یا کو بتایا کہ مقتول عبدالمجید کے مقامی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے بھائی میاں آصف خورشید، سٹی کونسلر چودھری نعیم خالد اور ذوالفقارکے ساتھ پلاٹ کا تنا زعہ چل رہا تھا جس پر ان لوگوں کی ایماء پر مبینہ طور پر مقتول کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرا ئے گئے تھے جس پر مقتول نے ایم پی اے کے بھائی ودیگر کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر27/17درج کرایا ، ڈی پی او عمرسعید ملک نے ڈی ایس پی صدر فضل حسین بخاری کے ذریعے ایم پی اے کی ایماء پر دبا ؤ ڈالا ،مقتول ضلع کچہری سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہا تھاکہ ان لوگوں نے مبینہ طورپر غنڈوں کے ذریعہ قتل کروا دیاانہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آر پی او ملتان ودیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ملوث لو گو ں کے خلاف مقدمہ درج کروا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ورنہ بھرپور احتجاج کریں گے رابطہ کرنے پر مسلم لیگی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے موقف اختیار کیا کہ اسٹام فروش عبدالمجید کے قتل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے اور ایسی انتقامی کارروائی کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرمظہر وٹو نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایاکہ قانون کے تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں مظلوم خاندان کے ساتھ پورا انصاف ہو گا تحقیقات جاری ہیں مقتول کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے جو بھی ملوث ہوا اُس کے خلاف بلا تفریق کا رروائی کی جا ئے گی۔