رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم ، انتخابی اصلاحات ایکٹ 17ء کیخلاف تمام اپیلیں سماعت کے لئے مقرر

رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم ، انتخابی اصلاحات ایکٹ 17ء کیخلاف تمام اپیلیں ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 ء کیخلاف تمام اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔نااہل شخص کو پارٹی سربراہی سے روکنے کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں مستردسپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ان درخواستوں پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنیکا اعتراض لگایا تھا۔جس کے بعد درخواست گزاروں نے اعتراضات کیخلاف اِن چیمبر اپیلیں کیں۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گزشتہ روزاپنے چیمبر میں ان اپیلوں پر سماعت کی۔سماعت کے بعدچیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے اور انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 ء کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنیکا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 ء کو پیپلز پارٹی ، عوامی مسلم لیگ اور عوامی راج پارٹی سمیت 9 درخواست گزاروں نے چیلنج کیا تھا۔

انتخابی اصلاحات ایکٹ

مزید : کراچی صفحہ اول