شجاع خانزادہ پر خود کش حملہ کیس سمیت بارودبرآمدگی پولیس مقابلے کے کیسوں میں 5گواہوں کے بیان قلمبند

شجاع خانزادہ پر خود کش حملہ کیس سمیت بارودبرآمدگی پولیس مقابلے کے کیسوں میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(نیوز AAرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے سابق صوبائی وزیر شجاع خانزادہ پر خود کش حملہ کیس سمیت بارود اور پولیس مقابلے کے کیسوں میں 5گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے ہیں اور مزید گواہوں کو سمن جاری کر دیئے ہیں، گذشتہ روز سی ٹی ڈی حکام نے سابق صوبائی وزیر شجاع خانزادہ پر خود کش حملہ کیس کی سماعت شروع کی تو ملزم اور کالعدم تنظیم کے راہنماء قاسم معاویہ کو سخت حفاظتی پہرے میں پیش کیا گیا عدالت نے سماعت کے دوران 4گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے اور سماعت 29نومبر ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم جاوید اختر کیس میں گواہوں کو سمن جاری کرکے سماعت 29نومبر اور تھانہ صدر بیرونی میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزمان طالب حسین وغیرہ کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 6دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔