اسٹیٹ بینک آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کرے گا
کراچی(این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کل (جمعہ)کرے گا ۔مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق مانیٹری پالیسی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعہ کیا جائے گا ۔قبل ازیں اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوگا جس میں مانیٹری پالیسی کی منظوری دی جائے گی ۔ماہرین معاشیات کے مطابق شرح سود کی موجودہ سطح برقرار رہنے کا امکان ہے ۔
اسٹیٹ بینک