کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے پاکستان کو ٹیکنالوجی دینے کیلئے تیار ہیں: ڈاکٹر زینگ روئی چائنہ
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ڈاکٹر زینگ روئی چائینہ (Dr. Zhang Rui)نے کہاکہ پاکستان اور چائینہ کو کپاس کی پیدوار کے حوالے سے ایک جیسے مسائل درپیش ہیں ۔ چائینہ نے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے کپاس کی ایسی اقسام تیار کی (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
ہیں جو کہ بیماریوں کے خلاف زیادہ قوت مدافعت رکھتی ہیں۔ ایسی اقسام کو تیار کرنے کیلئے چائینہ نے جنیٹک انجئینرنگ ٹیکنالوجی اور فنگشنل جینمکس ٹیکنالوجی استعما ل کی ہے ۔ چائینہ میں 200سے زائد بی ٹی کاٹن وارائیٹیز تیار کی گئیں ہیں جن سے کیٹرے دور بھاگتے ہیں ان ورائیٹیز میں Yinmian-2,Yinmian-8 وغیرہ شامل ہیں ۔وہ گزشتہ روز محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سائنو پاک انٹر نیشنل کانفرنس آن انویشنز ان کاٹن بریڈینگ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی کے تین روزہ سیمنارکی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہ تھے انہوں نے مزید کہاکہ چائینہ پاکستان کو کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے ہر ممکن مدد اور ٹیکنالوجی دینے کیلئے تیار ہے ۔قبل ازیں وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ چین پاکستان کا بہت گہرا اور دائمی دوست ہے ۔ مستحکم اور مضبوط معیشیت کا حامل چین پاکستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے خاص طور پر شعبہ زراعت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی اور جنیاتی طور پر تبدیل شدہ اقسام کو فروغ دیں ۔ کپاس کا ہماری قومی پیداوار جی ڈی پی میں1.5فیصد اور معیاری زرعی مصنوعات کی تیاری میں 7فیصد حصہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس سیمنار کروانے کا مقصد کپاس کی پیدوار کو بڑھانے کیلئے چائینہ کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے ۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا کہ چائینہ ہمارا پکا دوست ہے اور یہ دوستی 50سال سے قائم ہے اس دوستی سے دونوں ملکوں کو فائدہ حاصل ہو رہا ہے تین روزہ سیمنار کے افتتاحی روز ڈاکٹر نورالسلام ،ڈاکٹر آصف مجید ، ڈاکٹر عبدالسلام ، ممبر صوبائی اسمبلی مظہر عباس راں نے بھی خطاب کیا جبکہ سیمنار کے اختتام پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے آنے والے تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔ سیمنار محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے زیر اہتما م اوربائیو ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بیجنگ چائینہ کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ افتتاحی روز سیمنار میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں اور زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر طاہر ہ فاطمہ (امریکہ)، ڈاکٹر چنگ یان لینگ (Chengzhen Liang)،ڈاکٹر یے یان وانگ (Yiqin Wang)،ڈاکٹر ایومنگ گو(Auiming Guo)، ڈاکٹر لیو دیا(Liu Dehu)، ڈاکٹر گو ون فنگ (Guo Wenfung)، ڈاکٹر سن زامن (Sun Zhamin)، ڈاکٹر سو زافینگ (Su xaofieng) چائینہ ، ڈاکٹر سیوا (Siva) ملائیشیا سمیت نامور سائنسدانوں نے شرکت کی ۔ تین روزہ کانفرنس کے دوسرے روز آج 23نومبر بروز جمعرات کو محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان ، سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں کانفرنس کے مختلف پروگرامز منعقد ہونگے۔جبکہ 24نومبر بروز جمعہ تین روزہ کانفرنس کے آخری روز وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسررچ سکند ر حیات خان بوسن اور وفاقی وزیر برائے واٹر ریسورسز سید جاوید علی شاہ شرکت کریں گے ۔ قبل ازیں یمنار کا باقاعدہ ا فتتاح وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی ، وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین، ڈاکٹر زینگ روئی چائینہ (Dr. Zhang Rui)،ممبران صوبائی اسمبلی رائے منصب علی ،رانا طاہر شبیر نے کیا ۔تین روزہ سیمنار کروانے کا مقصد کپاس کی فصل کی بہتری اور پیداوار میں اضافے کے بارے میں مشاورات کرنا اور تجاویز مرتب کرنا ہے ۔