ٹریفک حادثات میں باپ بیٹا سمیت 7ہلاک، سلنڈر پھٹنے سے خاتون چل بسی

ٹریفک حادثات میں باپ بیٹا سمیت 7ہلاک، سلنڈر پھٹنے سے خاتون چل بسی

جلال پور پیر والہ، خانیوال، تلمبہ، میاں چنوں، کوٹ ادو، چوک اعظم، نواں کوٹ، خان پور، کوٹ چھٹہ(نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات نے دو خواتین اور ایک بچے سمیت 7افراد کی جانیں لے لیں، سلنڈر پھٹنے سے نوبیاہتا لڑکی جانحق، لڑکی اپنی شادی سے خوش نہیں تھی، اس نے خود کشی کی ہے،ذرائع ۔اس سلسلے میں جلال پور پیر والہ سے نامہ نگار کے مطابق بدھ کی صبح جلال پور سے ملتان جانے والی اے پی وی وین 7 مسافروں کو لے کر شہر سے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

6 کلومیٹر آگے علی پور سادات موڑ کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور وین پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں وین بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر الٹ گئی اور موقع پر ایک خاتون مسافرسکو مائی زوجہ مقصود احمد سکنہ ہتھیجی جاں بحق ہو گئی جب کہ تمام 6مسافر زخمی ہو گئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نیازی چوک پر گزشتہ روز ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے نواحی گاؤں 42 دس آر کی رہائشی 27 سالہ ساجدہ بی بی جاں بحق ہوگئی ریسکیو 1122 نے نعش ورثاء کے حواے کردی۔ پل ونوئی پر ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں ٹرالر کے نیچے آنے سے 8 سالہ ضیاء الرحمن سکنہ حسین کھتہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ تلمبہ ، میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق نواحی علاقہ بستی سنپال کی رہائشی سولہ سالہ عطیہ پراسرارطورپرزندہ جل گئی۔عطیہ کی شادی 19روز قبل بستی سنپال کے ہی رہائشی محسن سے ہوئی تھی گزشتہ سے پیوستہ روزدوپہرکے وقت عطیہ نے تیل چھڑک کرخودکوآگ لگالی۔بتایاجاتاہے کہ وقوعہ کے وقت عطیہ گھرمیں اکیلی تھی ،اس کی چیخ وپکارسن کراہالیان علاقہ اکٹھے ہوگئے مگراس دوران وہ بری طرح جھلس چکی تھی،اسے فوری طورپر ریسکیو1122کے ذریعے رورل ہیلتھ سنٹرتلمبہ پہنچایاگیاجہاں سے اسے حالت زیادہ تشویش ناک ہونے کی وجہ سے نشترہسپتال ملتان ریفرکردیاگیا۔لڑکی کے جسم کا 80فیصد حصہ جل جانے کی وجہ سے وہ جانبرنہ ہوسکی اورنشترہسپتال میں دم توڑگئی۔بعض مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ لڑکی اپنی شادی سے خوش نہیں تھی تاہم لڑکی کے ورثاکاکہنا ہے کہ لڑکی سلنڈرپھٹ جانے کی وجہ سے جلی ہے۔بتایا جاتاہے کہ عطیہ معروف فوک گلوکارسلیم اختر سلیمی مرحوم کی بیٹی تھی۔ نواحی علاقہ بستی سنپال کی رہائشی سولہ سالہ عطیہ پراسرارطورپرزندہ جل گئی۔عطیہ کی شادی 19روز قبل بستی سنپال کے ہی رہائشی محسن سے ہوئی تھی گزشتہ سے پیوستہ روزدوپہرکے وقت عطیہ نے تیل چھڑک کرخودکوآگ لگالی۔بتایاجاتاہے کہ وقوعہ کے وقت عطیہ گھرمیں اکیلی تھی ،اس کی چیخ وپکارسن کراہالیان علاقہ اکٹھے ہوگئے مگراس دوران وہ بری طرح جھلس چکی تھی،اسے فوری طورپر ریسکیو1122کے ذریعے رورل ہیلتھ سنٹرتلمبہ پہنچایاگیاجہاں سے اسے حالت زیادہ تشویش ناک ہونے کی وجہ سے نشترہسپتال ملتان ریفرکردیاگیا۔لڑکی کے جسم کا 80فیصد حصہ جل جانے کی وجہ سے وہ جانبرنہ ہوسکی اورنشترہسپتال میں دم توڑگئی۔بعض مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ لڑکی اپنی شادی سے خوش نہیں تھی تاہم لڑکی کے ورثاکاکہنا ہے کہ لڑکی سلنڈرپھٹ جانے کی وجہ سے جلی ہے۔بتایا جاتاہے کہ عطیہ معروف فوک گلوکارسلیم اختر سلیمی مرحوم کی بیٹی تھی۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تونسہ بیراج بستی شیخاں کا رہائشی ماہی گیرمحمد ابراہیم شیخ کا 16سالہ نوجوان بیٹا محمد راشد جو کہ ذہنی معذور تھا اور روڈ پر کھڑے ہوکر آنے جانے والی ٹریفک کوروک کر ان کے ساتھ بھاگتا تھا ،گزشتہ روز شام کے وقت وہاں سے گزرنے والے آئل ٹینکرنمبری 8371جے پی کو روکا جو کہ تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور رفتار پر قابونہ رکھتے ہوئے اس پر چڑھ گیا جس کی وجہ سے محمد راشد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،نامعلوم ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ،اطلاع پولیس دائرہ دین پناہ نے موقع پر پہنچ کر نعش اور آئل ٹینکر کو قبضہ میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی،پولیس دائرہ دین پناہ نے نا معلوم ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ چوک اعظم سے سٹی رپورٹر کے مطابق گزشتہ روزچک نمبر328/TDAکا رہائشی گورنمنٹ مسلم ہائی سکول چوک اعظم میں نہم کلاس کا طالبعلم عامر سہیل ولد اکبر علی سندھوسکول چھٹی کے بعد اپنے گھر جارہا تھاجب وہ سگوموڑ کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل جس کوفقیر حسین جوکہ چک نمبر111/MLکا رہائشی ہے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں نہم کلاس کا طالبعلم عامرسہیل موقع پر جان بحق ہوگیا جب کہ فقیرحسین شدیدزخمی ہوگیا عامر سہیل کی نعش اورزخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا مقامی پولیس نے دونوں موٹر سائیکلز کو قبضے میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ۔ نواں کوٹ ، خان پور سے نمائندہ پاکستان ، نامہ نگارکے مطابق کار اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل سوار باپ موقع پر جبکہ بیٹاہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں جان بحق ریسکیو،پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچ گئے تفصیل کے مطابق ،نواں کوٹ سے خان پور روڈ پر بستی اقبال آباد کے نزدیک تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارباپ بیٹا محمد نواز،محمد سعید جان بحق ہوگئے ریسکیو ون ون ٹو ٹو موقع پر پہنچ کر طبعی امداد دینے کی کوشش کی مگر جانبر نہ ہوسکے ایک موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ دوسرا ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے مقامی ذرائع کے مطابق ایکسیڈنٹ تیز رفتاری کے باعث ہواپیٹرولنگ پولیس انچارج جام عابد عباس اے ایس آئی بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے کار اور موٹر سائیکل کو تحول میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔ کوٹ چھٹہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق تیز رفتار کا ر بانسوں سے لو ڈ ٹرالی سے ٹکرا گئی بزرگ خاتون مو قع پر جا نبحق ،کار ڈرائیور کو زخمی حا لت میں ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیو ستہ شب کو ٹ چھٹہ با ئی پاس بستی ملانہ کے نزدیک تیز رفتار سو زو کی مہران بانسوں سے لو ڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ،کا رمیں سوار بستی ابڑیند شیرو کی رہا ئشی بزرگ خا تون زو جہ عطاء محمدمو قع پر جا نبحق ہو گئی جبکہ کا رڈرائیور محمد رفیق شدید زخمی ہو گیا ۔ریسکیو1122اہلکاروں نے مو قع پر پہنچ کر زخمی ہو نیوالے شخص کو ٹرا ما سنٹر منتقل کر دیا ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر