پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ورکرز کی ملازمین کیلئے سروس سٹرکچر ٹائم سکیل کی منظوری
بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ورکرز ویلفیئر یو نین خیبر پختونخوانے صوبائی حکومت سے محکمے کے آپریشنل سٹاف کیلئے سروس سٹرکچر وٹائم سکیل کی جلد منظوری کلاس فورملازمین کی پروموشن اور سن کوٹہ سو فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے پی ایچ ای ملاکنڈ ورکرز کنونشن سے یونین کے صوبائی صدرپیر گل علی شاہ مروت نائب صدور با چہ محمد ،جنرل سیکرٹری سبحان علی فنانس سیکر ٹری زرین شاہ سوات کے صدرمحمد فاروق دیر لوئر کے صدر شاہجہان نواز مردان کے صدریوسف خان ملاکنڈ کے صدر فضل ربی محمد صدیق اورکرم محمد با چہ نے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ پورے صوبے اور خصو صا ملاکنڈ میں سرکاری واٹر سپلائی سکیموں پر صرف ایک ملازم ہے جبکہ ان سے تین ملازمین کاکام لیا جارہا ہے جبکہ عیدین اور دوسرے مذہبی وقومی تہواروں انھیں چھٹی نہیں دی جاتی اس کے علاوہ سبکدوش ملازمین کے فنڈز و پینشن کی ادا ئیگی میں تاخیر ظلم وزیادتی کے مترادف ہے مقررین سابق پالیسی کے تحت سکیموں پر آپریٹر وال مین اور چوکیداربھرتی کرنے فوت شدہ وسبکدوش ملازمین کے بچوں کی میرٹ پرتقرری اور اس سلسلے میں سیاسی مداخلت بند کر نے کا مطالبہ کیا کنونشن کے شرکا نے ہاتھ اٹھا کر ملاکنڈ کے صدر فضل ربی اور ان کی کا بینہ پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔