شبقدر میں قومی وطن پارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کو دھچکا

شبقدر میں قومی وطن پارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کو دھچکا

  

شبقدر (نمائندہ خصوصی )شبقدر میں قومی وطن پارٹی اور تحریک انصاف کو دھچکا،دونوں پارٹیوں کے اہم افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی،صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان ،چارسدہ کے امیر ریاض خان،تحصیل شبقدر کے امیر بخت محمد خان نے اور جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں نے شامل ہونے والے افراد کو ٹوپیاں پہنائی،شمولیتی پروگرام قومی وطن پارٹی کے سابقہ ناظم اوچہ ولہ ارشاد خان کے حجرے میں ہوا شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے کہا کہ حکومت کے بعض تعلیمی پالیسیوں سے اختلاف ہے انہوں نے کہا کہ شبقدر میں محکموں کی سب ڈویژنل دفاتر کی ذمہ داری علاقے کی منتخب نمائندے کا ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی نعروں سے نہیں اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کی نفاذ سے ممکن ہے 57اسلامی ممالک میں اسلامی نظام نافذ نہ ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کھوکھلے نعروں کی بجائے اسلامی نظام نفاذ کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے منتخب نمائندے کرپشن سے پاک ہیں اور کسی بھی ممبر ز پر کرپشن کے الزام نہیں انہوں نے کہا کہ کے پی قدرتی معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے لیکن مخلص قیادت نہ ہونے کے باعث عوام غربت افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ کے پی میں چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو پورے ملک کے لیے کافی ہیں لیکن اس پر جان بوجھ کر کام نہیں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن دائر کی ہے جس میں پانامہ میں ملوث 450کو انصاف کے کٹہرے لا کر اسکا کڑا احتساب چا ہتا ہے اس موقع پر یونین کونسل حاجی زئی کے سابقہ ناظم ارشاد خان،سابق نائب ناظم مثل خان جنرل کونسلر صمد خان اور انکے خاندانوں نے جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا

مزید :

کراچی صفحہ اول -