ربیع الاول میں مظفرآباد شہر میں صفائی کو یقینی بنایا جائیگا،شکیل گیلانی

ربیع الاول میں مظفرآباد شہر میں صفائی کو یقینی بنایا جائیگا،شکیل گیلانی

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید شکیل گیلانی نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول کے موقع پر شہر میں صفائی ستھرائی اور سجاوٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔بلدیہ ملازمین اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادار کر رہے ہیں ۔اسلامی تہوار کو عقیدت و احترام سے منائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آفیسر بلدیہ سید مقصود کاظمی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کی نشاندہی کریں ۔بلدیہ اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھائے گی اور کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اپنے محدود وسائل کے باوجود کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کے دوران شہر بھر میں صحت و صفائی کے حوالہ سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور شہر کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھرپور طریقے سے سجایا جائے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -