قاری اکسیر عباسی کو علماء و مشائخ ونگ پیپلز پارٹی مری کاصدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، سید علی رضا
مری(تحصیل رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے سابق جنرل سیکرٹری و پی پی پی مری کے نظریاتی کارکن سید علی رضا منٹی شاہ نے اپنے بیان میں قاری اکسیر عباسی کو علماء و مشائخ ونگ پیپلز پارٹی تحصیل مری کا صدر نامزد ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مکمل اعتماد اورتعاون کا یقین دلایا ہے اور ان کی نامزدگی پر پیپلز پارٹی تحصیل مری کے صدر نذیر عباسی ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری مظہر محمود عباسی کو بہترین اور نظریاتی رہنماء کا چناؤ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ قاری اکسیر عباسی کو نامزد گی کو پارٹی کیلئے نیک فال قراردیا اور کہا کہ وہ پی پی پی کو تحصیل مری میں مزید فعال اورمتحرک بنانے میں اپنا بھرپورکردار ادا کرینگے اور آئندہ کے انتخابات میں پارٹی کیلئے نیک شگون ہوگا۔