مظفرآباد،سالانہ لبیک یارسول اللہ میلاد ریلی کی تیاریاں شروع

مظفرآباد،سالانہ لبیک یارسول اللہ میلاد ریلی کی تیاریاں شروع

مظفرآباد (بیورورپورٹ)سالانہ لبیک یارسول اللہ میلاد ریلی کی تیاریاں شروع۔ 10ربیع الاول 29نومبر کو مظفرآباد دومیل سے چکوٹھی تک عظیم الشان لبیک یارسول اللہ میلاد ریلی نبی کریم ﷺ کے موئے مبارک کے زیرقیادت جائے گی۔مرکزی سیرت کمیٹی جہلم ویلی، انجمن محبان مصطفیﷺ ، انجمن طلباء اسلام ، پاکستان سنی تحریک ، تحریک لبیک یا رسول اللہ ،دعوت اسلامی، تحریک منہاج القرآن اور دیگر تنظیمات اہل سنت ریلی میں بھر پور شرکت کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں سالانہ لبیک یا رسول ﷺ میلاد ریلی کا انعقاد حسب سابق 10ربیع الاول مظفرآباد تا چکوٹھی کیا جا رہاہے ریلی موئے مبارک سرکار مدینہ ﷺ کی قیادت میں صبح 09:30دومیل پل سے شروع ہو گی۔چکوٹھی کے مقام پر موئے مبارک کا دیدار کروایا جائے گا ان خیالات کا اظہار قاضی محمد فہد چشتی نے ریلی کے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کے ریلی میں عاشقان مصطفی کی کثیر تعداد شریک ہو گی ، جشن عید میلاد النبی ﷺ پور ملت کے لئے خوشی اور مسرت کا مہینہ ہے ،اس کے اندر زیادہ سے زیادہ خوشی کا اظہار کر کے نبی کریم ﷺ سے عقیدت و محبت کا اظہار کر یں ۔انھوں نے عاشقان مصطفی سے اپیل کی کے وہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے میلاد النبی ﷺ کے پروگرامات کو گزشتہ سالوں سے زیادہ جوش و خروش سے منعقد کروایں تاکہ آنے والی نسلوں کے دلوں میں عشق مصطفی ﷺ کی شمع فروزاں ہو سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر