پیپلز پارٹی کا 5دسمبر جلسہ مخالفین کی نیندیں حرام کردیگا،اظہرگیلانی

پیپلز پارٹی کا 5دسمبر جلسہ مخالفین کی نیندیں حرام کردیگا،اظہرگیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حکومت کے سابق وزیر قانون سید اظہر حسین گیلانی نے کہا ہے کہ پانچ دسمبر پریڈ گراؤنڈ کا جلسہ چاروں صوبوں سمیت گلگت و آزادکشمیر میں مخالفین کی نیندیں حرام کر دے گا۔پاکستان کی تاریخ رقم کرنے والا یہ جلسہ غریب مزدور کسانوں کیلئے ایک نئی راہ متعین کرے گا۔آنے والا دور ہی غریب عوام کا ہوگا۔بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوں گے ۔فریال تالپور کی سیاسی حکمت عملی سے بڑے بڑے مخالفین پریشان ہیں ۔پاکستان میں بسنے والے کشمیری اس جلسہ میں شرکت کر کے یہ ثابت کریں گے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید رانی کے ساتھ قیامت تک وفا نبھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرزادہ برادران کے ساتھ آنے والے پارٹی کے وفادار جیالے پی ایس ایف ،پی وائی او اور لیبر ونگ عطاء الرحمان پیرزادہ کی قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیماری کے باوجود اس جلسہ کو کامیابی بنانے کے راولپنڈی ،اسلام آباد بارکہو ،کراچپی کمپنی سبزی منڈی میں تمام کارکنوں سے رابطے کر رہا ہوں ۔آپ بھی اس جلسہ کو کامیاب بنائیں ۔پیرزادہ خاندان کا پارٹی کیلئے ایک طویل جدوجہد اور لازوال قربانیاں ہیں۔