ثقافتی سرگرمیوں سے باہمی تعلقات فروغ پاتے ہیں،نجیب اللہ ترین

ثقافتی سرگرمیوں سے باہمی تعلقات فروغ پاتے ہیں،نجیب اللہ ترین

مری(تحصیل رپورٹر)ثقافتی سرگرمیاں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہیں ہمیں بھی اپنی تاریخی ثقافت کو اجاگر کرنے کے اقدامات کرنے چاہیے تاکہ دنیاکو معلوم ہوسکے کہ پاکستان کی ثقافت بھی ایک تاریخ رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی نجیب اللہ ترین چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن مری نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام جاپان اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر جاپان ایمبیسی کے تعاون سے دوروزہ جاپانی فلم فیسٹیول کے پہلے دن کی تقریب کے اختتام پر اپنے خطاب کرتے ہوئے کیا مسز یوکیکو بان ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک افیئرز ڈیپارٹمنٹ ایمبیسی آف جاپان اسلام آباد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جاپانی کلچرل کے حوالے سے تقریبات پاکستان کے مختلف شہروں میں آرٹس کونسلوں کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہیں جس سے جاپان کی ثقافتی روایات کو متعارف کروانے کے علاوہ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات بھی مضبوط ہو رہے ہیں، محمد شکور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کلچرل پروگراموں کے انعقاد کے لیے مری آرٹس کونسل آئندہ بھی جاپان ایمبیسی سے تعاون جاری رکھے گی، تقریب میں نمایاں شخصیات میں مرزا سہیل بیگ سابق نائب ناظم مری سٹی ، میڈیا کے عہدیدران و ارکان ،معززین شہر کے علاوہ اساتذہ اورطلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر