مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات،بھرپورتیاریوں شروع
مری(تحصیل رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران مری کے آمدہ انتخابات کی تیاریاں زور شور سے شروع متوقع امیداروں نے اپنی اپنی انتخابی مہم اورتاجروں سے رابطے تیز کردئیے ہیں جبکہ موجودہ مرکزی انجمن تاجران مری نے تاجروں کی رکنیت سازی بھی تیزی سے شروع کردی ہے ووٹوں کے اندراج کے بعدآئین کے مطابق الیکشن بورڈ اورانتخاب کی تاریخ کا اعلان بھی انجمن تاجران ہی کریگی جسکے بعدموجودہ انجمن تاجران تحلیل ہوجائیگی اور تمام اختیارات اورریکارڈ الیکشن بورڈ کو مل جائینگے، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مرکزی انجمن تاجران مری کویہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ایشیاء کی سب سے بڑی تاجر تنظیم ہے تاجروں کی اس تنظیم کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتیں اور بااثر شخصیات بھی اپنا بھر پور کردا ر ادا کرتی ہیں اور اپنے من پسند امیدواروں کو جتانے کیلئے اپنا اپناکردار ادا کرتی ہیں ،تمام امیدوار بھی اپنی اپنی انتخابی مہم بھر پور طریقے سے چلاتے ہیں اور اس دوران مری میں خوب گہما گہمی بھی دیکھنے کو ملتی ہے، اب دیکھنا ہے کب انتخاب ہوتے ہیں اور کامیابی کن کا مقدر بنتی ہے یہ آنیوالا وقت ہی بتائیگا۔