چکوال،دوران سرچ آپریشن دوافرادسے ناجائز اسلحہ برآمد
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرچ آپریشن کے دوران کلر کہار اور ڈوہمن پولیس نے دو افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ اے ایس آئی محمد ریاض نے استغاثہ دیا کہ دوران سرچ آپریشن ملزم فتح خان ولد دین محمد ساکن ضلع خوشاب سے تیس بور پستول اور پانچ گولیاں برآمد کر کے اس کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ اُدھر ڈوہمن پولیس کے سب انسپکٹر محمد شریف نے فیصل ولد امداد ساکن کال کے قبضے سے تیس بور پستول اور دو گولیاں برآمد کر لیں۔ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے۔