انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت دوملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت دوملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے توہین آمیز مواد سوشل میڈیا پر لوڈ کرنے اور بارود برآمد ہونے کے مقدمات میں 2ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جب کہ ایک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، گذشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم ابراہیم قادری کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے توہین آمیز مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جس کے خلاف با قاعدہ مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے ملزم سے تفتیش کرنا باقی ہے استدعا ہے کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ملزم کو 14روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، سی ٹی ڈی حکام نے ملزم عمران عرف کالا کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جس سے بارود اور دیگر اشیاء برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے اس سے تفتیش کرنا ہے استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ملزم کا15روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے، عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم آفتاب کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔