قتل کے مقدمے میں1 ملزم کی درخواست ضمانت خارج، 3کی منظور

قتل کے مقدمے میں1 ملزم کی درخواست ضمانت خارج، 3کی منظور

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے قتل کے مقدمے میں ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج اور 3کی منظور کرلی ہے، 4ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی تلہ گنگ پولیس نے قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جنہوں نے ضمانت پر رہائی کیلئے اپنے کونسل کے ذریعے درخواست ضمانتیں دائر کیں،عدالت نے ایک ملزم ثاقب کی درخواست ضمانت خارج کر دی جبکہ ملزمان عمران اور امتیاز کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت اور ملزم محرم خان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی اور ملزمان کو 2/2لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -