آزادکشمیر میں پریس کلب قانون کے مطابق رجسٹرڈ ہیں،منصورقادرڈار

آزادکشمیر میں پریس کلب قانون کے مطابق رجسٹرڈ ہیں،منصورقادرڈار

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادجموں و کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات و سیاحت منصور قادرڈار نے کہا ہے کہ کسی بھی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ اداروں کو اپنے دائرہ کار کا احترام کرتے ہوئے منڈیٹ سے باہر نہیں جانا چاہیے ۔محکمہ اطلاعات صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہا ہے ۔پریس فاؤنڈیشن ایکٹ کے تحت قائم ہے جسکو پیش نظر رکھا جاتا ہے پریس کلبوں کی رجسٹریشن متعلقہ قانون کے تحت ہے اگر اسمیں بنیادی انسانی حقوق تنظیم سازی پر پابندی کا کوئی پہلونکلتاہوتو اس کی ترمیم کی جانی چاہیے ۔رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ پریس کلبوں کی خدمات اور احترام پیش نظررہنا چاہیے ۔محکمہ اطلاعات نے صحافیوں سے امتیازی سلوک کیا ہے نہ کرے گا ۔ہم پارٹی نہیں ہیں اصولی بات کو تسلیم کریں گے ۔پریس کلبوں کے حوالہ سے جو موقف سامنے آیا ہے اس کو پریس فاؤنڈیشن میں زیر غور لانے کے لیے پیش کیا جائے گا ۔مظفرآباد پریس کلب کے محمد سلیم پروانہ کی صحافتی ،سماجی اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے خدمات کو ہم سب اور معاشرہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔فلاحی کاموں کا صلہ اللہ تعالیٰ کی زات دیتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر آباد پریس کلب کے عہدیدران و ارکارن کے ایک بڑے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سرفراز اعوان، آفیسر اظہر ڈار پریس فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری بشارت کاظمی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ اتفاق رائے سے امور میں بہتری پیدا ہوتی ہے ۔مظفرآباد پریس کلب کی جانب سے مختلف امور سے متعلقہ نقول کی فراہم کیئے اور درخواست دی ،صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پریس فاؤنڈیشن قائم کی گئی ہے ۔یہ رجسٹریشن اتھارٹی نہیں ہے ۔نہ ہی محکمہ یا چھاتہ بردار فوج کے اتارنے سے 23سال سے قائم ادارہ جواپنی مدد آپ کے جذبہ کے تحت قائم ہے ختم کیا جا سکتا ہے ۔آئین تنظیم سازی ،تحریر و تقریر کی اجازت دیتا ہے ۔مظفرآباد پریس کلب کسی ادارہ ک متوازی نہیں ہے ۔پریس فاؤنڈیشن سے منسلک یہ ممبران بورڈز آف گورنرز صحافتی اداروں کے معاملات میں نہ مداخلت کا استحقاق رکھتے ہیں نہ ان پر پابندی لگا سکتے ہیں ۔چند صحافیوں کو صحافیوں کا گلا دبانے اور سارے نظام پر راج کرنے کی پالیسی تبدیل کرنی چاہیے ۔وفد میں راجہ ظفر خان ،غلام نبی بانڈے ،منظور سلہریا ،حاجی لطیف اعوان ،شفیق عباسی، عارفہ محمود ،اقبال میر ،خواجہ عبدالرشید،میر بشارت ،اکبر مغل ،شہزاد آفریدی ،اشرف تبسم، یونس نیازی ،چوہدری امتیاز ،ایل بی فاروقی ،آغاسفیر کاظمی ،محمد سلیم قریشی ،گلشاد بٹ ،راجہ شہزاد خان ،غلام محمدخان ،بنارس اور دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔سیکرٹری اطلاعات نے غلام نبی مرحوم کی خدمات پر بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر