مظفرآباد،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزیوں پرکاروائیاں متعدد گرفتار

مظفرآباد،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزیوں پرکاروائیاں متعدد گرفتار

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمن اور ایس ایس پی راجہ اکمل کی ہدایت پر سٹی پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کارروائیاں۔ایس ایچ تھانہ سٹی راشد حبیب مسعودی کے مطابق اے ایس آئی مظہر حسین اور میر مشتاق اے ایس آئی اور دیگر نفری پر مشتمل سٹی پولیس کی ٹیم نے مانک پائیاں میں شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر 3افراد گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد اقبال ولد میرحسین اعوان ، سید تصور شاہ اور سید نظیر حسین شاہ شامل تھے۔ لوئر پلیٹ میں لوکل ہوٹل منیجر کی جانب سے گیسٹ کے خلاف کوائف تھانے میں جمعہ نہ کروانے پر ہوتل منیجر کے خلاف AJK Rented Premises Ordinance کی دفعہ 13کے تحت ایف آئی آر درج، منیجر گرفتار۔عاصم خالد اعوان سب ڈویژنل مجسٹریٹ مظفرآباد نے مانک پائیاں میں شادی کی تقریب ما ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس کی خلاف ورزی پرملزمان کو 25000ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی، جرمانہ جمع نہ کروانے کی صورت میں 6 ماہ جیل ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد نے لوکل ہوٹل منیجر کو تھانہ میں کوائف جمع نہ کروانے پر 10,000ہزار روپے جرمانہ کی سزا دی ہے۔ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمن ،ایس ایس پی راجہ اکمل خان اور اسسٹنٹ کمشنر عاصم خالد اعوان نے کہا ہے کسی شخص کو بی نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نا دی جائے گی۔میرج ہال او ر بیوٹی پارلر ہر صورت میں ٹائم کی پابندی کرنے کے پابند ہوں گے۔شہریوں کی جانب سے سٹی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سٹی پولیس کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اور تھانہ پولیس سٹی کے ایس ایچ او راشد حبیب مسعودی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔ شہریوں نے راشد حبیب جیسے اہل اور دیانتدار آفیسر کو سٹی پولیس میں تعینات کرنے پر آئی جی، ایس ایس پی اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -