پیپلزپارٹی غریبوں کے حقوق کی علمبردارجماعت ہے،نرگس فیض
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی اور غریب عوام کے حقوق کی واحد علمبردار جماعت ہے،بلاول بھٹو زرداری شہید بھٹو اور شہید بی بی رانی کا ویژن لیکر آگے بڑھ رہے ہیں،عام آدمی کے حقوق اُن کی دہلیز پر حل ہونے تک پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی،مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کا کوئی نظریہ نہیں ایک مرکز اور پنجاب اور دوسرا خیبر پختونخوا میں دونوں سے ہاتھوں سے غریب اعوام کا خون چوس رہا ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کو مضبوط کیا،5دسمبر پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملکی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اور کامیاب ترین جلسہ ہو گا، پارٹی کی خواتین ونگ جلسہ کو کامیاب کرنے کیلئے اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کرینگی،اِن خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک،خواتین ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر شگفتہ بٹ،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،خواتین ونگ ضلع راولپنڈی کی صدر سمیرا گل،جنرل سیکرٹری سعدیہ عباسی اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے 5دسمبر کے جلسے کے حوالے سے پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے آفس لیاقت روڈ پر خواتین کے ایک بہت بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کومل راجہ،ایمان راجہ،زاہدہ ملک،مقصومہ کاظمی،طاہرہ آصف،راجہ عمران،رضوانہ بی بی،بشارت بھٹی اور دیگر درجنوں خواتین بھی موجود تھیں،نرگس فیض ملک نے کہا کہ عمران خان نے حادثاتی لیڈر ہیں،قوم کے ہیرو اور اصل لیڈر بننے کیلئے پیپلز پارٹی کے قائدین کی طرح پھانسی کا پھندہ بھی چومنا پڑتا ہے جو عمران خان اور اس کے حواریوں کے بس کی بات نہیں ہے،چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ شریف فیملی دنیا کی کرپٹ ترین فیملی ڈکلیئر ہو چکی ہے یہ جھوٹے احتساب کا واویلا کر رہے ہیں جبکہ حقیقی احتساب ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ہوتا رہا حتیٰ کہ بی بی شہید اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ جیل کے چکر لگاتی رہیں،سمیرا گل نے کہا کہ پنڈی والوں پر بھٹو خاندان کا قرض ہے دونوں باپ بیٹی نے راولپنڈی میں ہی جام شہادت نوش کیا،انصاف اور اصل غریب عوام کی حکومت قائم کرنے کیلئے خواتین کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہو گا 5دسمبر کو گھروں سے باہر نکل کر بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کو ہر صورت کامیاب کرنا ہو گا،محمد شاہد نے کہا کہ خدا نخواستہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا نام پانامہ کیس میں آجاتا تو سیاسی مخالفین پیپلز پارٹی کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کر کے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے،نرگس فیض ملک اورچوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ جو لوگ آج ڈینگی مچھر نہیں مار سکتے وہ ڈینگیاں مارتے پھر رہے ہیں،مقررین نے کہا کہ خواتین ونگ پارٹی کا ہراول دستہ ہے اور خواتین مرد بھائیوں کے شانہ بشانہ کرتے ہوئے 5دسمبر کے جلسے کو بھر پور کامیاب کریں گی،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہر جگہ یہی نعرہ لگا رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟ اگر وہ عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ نہ چھینتے اور روزگار دینے کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے بجائے اپنا پیسہ باہر نہ بھجواتے تو شاید انہیں کوئی نہ نکالتا۔پارٹی قائدین نے کہا کہ 5دسمبر کا جلسہ پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی کی جھوٹی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گا،آنے والا الیکشن بلاول بھٹو کا پہلا اور شریف فیملی اور عمران خان کا آخری الیکشن ثابت ہو گا۔