اسلامی فوجی اتحاد کی وزارتی کونسل کا اجلاس ریاض میں ہو گا

اسلامی فوجی اتحاد کی وزارتی کونسل کا اجلاس ریاض میں ہو گا

ریاض(خصوصی رپورٹ) دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد(آئی ایم سی ٹی سی)، اتحاد کی وزرائے دفاع کونسل کے افتتاحی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔یہ افتتاحی اجلاس 26 نومبر کو ریاض میں ہو گا،جس کا تھیم " دہشت گردی کے خلاف اتحاد" ہے۔اجلاس میں اتحاد کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع اور سعودی عرب میں سفارتی مشنوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین شرکت کریں گے۔یہ اجلاس آئی ایم سی ٹی سی کا سرکاری طور پر آغاز ہے اور اس سے اتحاد کے رکن ممالک کے مابین تعاون اور یک جہتی مضبوط ہو گی۔آئی ایم سی ٹی سی 41 ملکوں کا اسلامی اتحاد ہے جو دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے انفرادی کوششوں کو مربوط اور ان میں کئی گنا اضافہ کرے گا اور ان ملکوں کو دوسری بین الاقوامی سیکیورٹی اور امن کوششوں کے ساتھ زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے کے قابل بنائے گا۔آئی ایم سی ٹی سی نے اپنے آپریشنل بازو کے طور پر کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر قائم کیا ہے ۔ اس سینٹر کا مشن ،دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے رکن ممالک کی استعداد کو بڑھانا،مخصوص آئی ایم سی ٹی سی کاوشوں پر بہترین عالمی طور طریقوں کا تبادلہ اور مربوط کوششیں کرنا ہے اور اس طرح آئی ایم سی ٹی سی کے چار مقاصد ،آئیڈیالوجی،کمیونیکیشنز ،کاؤنٹر ٹیررسٹ فنانسنگ اور ملٹری کے لیے زیادہ موثر طریقے سے کام کرنا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر