عطا محمد چانڈیو پیپلزیونیورسٹی بے نظیر آباد کے سینڈیکیٹ ممبر مقرر
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے PUMHSW کے ڈین فیکلٹی آف کمیونٹی ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عطا محمد چانڈیوکو پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز برائے خواتین شہید بینظیر آباد کی سینڈیکیٹ میں ڈین کی کیٹگری کے لئے ممبر مقرر کردیا ہے ۔ان کی تقرری بطور ڈین ان کے عہدے کی مدت 14 اکتوبر 2019 ء تک کے لئے ہے ۔