ہمدرداسکول کے بچوں کی ڈالمن مال میں منعقدہ تقریب میں شرکت

ہمدرداسکول کے بچوں کی ڈالمن مال میں منعقدہ تقریب میں شرکت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بچوں کے عالمی یوم پر ہمدرد پبلک اسکول نے ڈالمن مال کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔ اس دن کو عالمی طور پر منانے کا مقصد بچوں کا ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا، ایک چھت کے نیچے تفریحی و تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لینا ، رنگ و نسل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد و تعاون کرنا، آپس میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ہمدرد پبلک اسکول نے مال میں منعقدہ قومی نغمے ، پیکٹ شو، پینٹنگ اور کوئز میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مشہور کامیڈین ایاز خان اور اداکار انور اقبال کے ساتھ بچوں نے سیلفیاں بنوائیں۔ ایاز خان نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ مجھے یہاں بچوں کا کام دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے اساتذہ کے جوش و جذبے اور محنت کی بھی تعریف کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -