سیاسی جماعت کے کارکن زبیر اور ارسلان کی سزائیں کالعدم قرار

سیاسی جماعت کے کارکن زبیر اور ارسلان کی سزائیں کالعدم قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے پولیس مقابلے، دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات کے مجرموں کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے روبرو پولیس مقابلہ،دھماکہ خیزمواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں سزاں کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سیاسی جماعت کے کارکن ارسلان اور زبیر کی سزا کو کالعدم قراردے دیا۔عدالت نے مجرموں کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ریماکس میں عدالت نے کہا کہ فیصلہ سناتے وقت اہم شواہد کو نظر انداز کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے مجرموں کو 21,21 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ ارسلان اور زبیر کو مقابلے کے بعد سرجانی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزموں سے دھماکہ خیزمواد اور غیر قانونی اسلحہ برامد ہوا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر