بچی زیادتی کیس ،ملزمان کی ضمانت میں 10جنوری تک توسیع
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے اورنگی ٹان میں 6 سالہ بچی سے مبینہ بداخلاقی اعر قتل میں ملزمان کی ضمانت کے خلاف درخواست پر 3 ملزموں کے 50 ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ اورنگی ٹاؤن میں چھ سالہ بچی سے مبینہ ذیادتی اور قتل سے متعلق 3 ملزمان کی ضمانت کیخلاف بچی کے والد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمان محمود عالم ، اظہر علی اور سلیم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ تینوں ملزمان کے 50 ہزار روپے کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے گئے۔ پولیس نے بچی کی ڈی این اے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ درخواست میں بچی کے والد فیض الحمان نے کہ بچی کے ساتھ ذیادتی اور پھر اسے قتل کیا گیا مگر پولیس نے مقدمہ کیں قتل کی دفعہ شامل نہیں کی۔ ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کی ہے، منسوخ کی جائے۔ ملزمان نے شہنائی میرج ہال میں جنوری 2016 میں بچی کو قتل کیا۔