پا نچ ما ہ میں 19802ملین رو پے سے ٹیکس وصول کیا گیا ،مکیش کما ر

پا نچ ما ہ میں 19802ملین رو پے سے ٹیکس وصول کیا گیا ،مکیش کما ر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبا ئی وزیر برا ئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا ؤ لہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن روا ں ما لی سال میں گزشتہ پا نچ ما ہ کے دورا ن 19802.620ملین رو پے ٹیکس وصول کیا ہے جبکہ گزشتہ ما لی سال میں اس عر صے کے دورا ن 15308.085ملین رو پے ٹیکس وصول کیا گیا تھا ۔یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز اینڈٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت عبدالحلیم شیخ ،ڈائریکٹر جنر ل شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسرا ن نے بھی شر کت کی ۔اجلا س کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنر ل شعیب احمد صدیقی نے اجلا س کو بتا یا کہ مو ٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 2194ملین رو پے ،انفراسٹریکچر سیس کی مد میں 14870.068ملین رو پے پرو ونشیل ٹیکس کی مد میں 180.478ملین رو پے ،خا ٹن فیس کی مد میں 75.791 ملین رو پے جبکہ جا ئیدا د ٹیکس کی مد میں 910.103ملین رو پے وصول پا ئے ۔اس مو قع پر صوبائی وزیر مکیش کما ر چا ؤ لہ نے افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ ٹیکس وصولی کی مہم کو تیز کریں اور اپنے اہدا ف بر وقت حا صل کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک افسرا ن محنت ،دیا نت دا ری اور خلو ص دل سے کا م نہیں کرینگے اسوقت تک ٹیکسیز وصولی کے مطلو بہ اہداف حا صل نہیں کر سکیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ افسرا ن کی بہتر کا ر کر دگی میں عوام کے مفا د میں ہیں اور ہمیں عوام کو سہو لیا ت فرا ہم کر نے کیلئے تما م تر کا وشیں کر نے کی ضرورت ہے ۔