کراچی ،ڈی جی رینجرز کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کا دورہ

کراچی ،ڈی جی رینجرز کا نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے بدھ کو کراچی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کا دورہ کیا۔ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی روشن علی شیخ اورانتظامیہ نے ڈی جی رینجرز کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر زیر تربیت افسران کو کراچی آپریشن اور اس کے نتائج پر تفصیلی بر یفنگ دی گئی ۔ڈی جی رینجرز(سندھ) نے واضح کیا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔کراچی آپریشن کے مثبت نتائج امن کی صورت میں نظر آرہے ہیں اور یہ آپریشن حتمی مقاصد کے حصول تک بلا تفریق جاری رہے گا۔