این ٹی ایس اسا تذہ سے متعلق جلد فیصلہ کیا جا ئے گا ،جا م مہتا ب ڈہر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صو با ئی وزیر برا ئے تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ کالجز میں اسا تذہ خا ص کر سائنس مضا مین کلے اسا تذہ کی کمی کو فو ر ی طو ر پر پو را کیا جا ئے تا کہ نصا بی سر گر میا ں معمو ل کے مطا بق چلتی رہیں ۔یہ با ت انہو ں نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے دفتر میں ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سیکریٹری کا لجز پر ویز احمد سیہڑ اور سیکریٹری اسکو لز اقبا ل حسین درا نی نے بھی شر کت کی ۔انہو ں نے کہا کہ تما م معا ملا ت کو جدید خطو ط پر چلایا جا ئے اور انرو لمنٹ اسکا لر شپ حا صل کر نے اور بیرو ن ملک تعلیم حا صل کر نے کیلئے جا نے والے طلباسے متعلق معیا ر کو طے کیا جا ئے ۔جا م مہتا ب حسین ڈہر نے سیکریٹری کا لجز کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں شفا فیت کو یقینی بنا ئیں تاکہ مستحق طالب علمو ں کو کو ئی تکلیف نہ ہو ۔انہو ں نے سیکریٹری اسکو لز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اسا تذہ کے تبا دلو ں کے سلسلے میں طے کر دہ طریقہ کا ر اختیا ر کر یں اور با ئیو میٹرک سسٹم کو مزید مو ثر بنا ئیں ۔انہو ں نے کہا کہ کیڈٹ کالج گڈپ کرا چی کو تما م سہو لیا ت فرا ہم کی جا رہی ہیں تا کہ مطلو بہ نتا ئج حا صل کئے جا سکیں ۔صو با ئی وزیر تعلیم نے کہا کہ این ٹی ایس اساتذہ کے کنٹریکٹ کے خا تمے اور صو بے میں تعلیمی ادا رو ں میں مو سم سر ما کی تعطیلا ت سے متعلق وہ وزیر اعلی سندھ سے مشا ورت کریں گے ۔