دھرنے کی وجہ سے لاکھوں لوگ پریشان ہورہے ہیں ،ناصر حسین شاہ

دھرنے کی وجہ سے لاکھوں لوگ پریشان ہورہے ہیں ،ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے ختم نبوتﷺ پر ہماری جانیں قربان ہیں تاہم دھرنے کی کسی صورت حمایت نہیں کرتے، دھرنے کی وجہ سے لاکھوں لوگ پریشان ہورہے ہیں وہ بدھ کے روز سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کہتے کچھ اور کرتے کچھ اور ہیں عمران خان کو اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ انتخابات کے زریعے اقتدار میں نہیں آسکتے۔ وہ صرف باتیں کرتے ہیں خان صاحب کی سیاست شروع سے دوغلی ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کئی ارکان کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہیں آئے میاں صاحب نے پہلے کہا کہ مجھے کیوں نکالا وہ اب کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیوں بلایا۔ عمران خان بھی کہتے ہیں کہ مجھے کیوں بلایا؟ ایک سوال کے جواب میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہے ختم نبوت پر ہماری جانیں قربان ہیں لیکن دھرنے کی کسی صورت حمایت نہیں کرتے دھرنے کی وجہ سے لاکھوں لوگ مشکلات کا شکار ہیں جڑواں شہروں میں ٹریفک جام رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے سی سی اجلاس میں سندھ کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے سرکلر ریلوے دھابیجی اکنامک زون پر اچھی پیش رفت ہوئی ہے اور بڑی کامیابی یہ ہوئی ہے کہ وزارت ریلوے نے سرکلر ریلوے منصوبے کے لئے سندھ حکومت کی تجاویز مان لیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گنے کی قیمتیں مقرر نہیں ہو سکی ہیں۔ وفاقی حکومت کی ناہلی ہے کہ زیادہ اسٹاک میں چینی کے زخائر موجود ہیں اگر چینی ایکسپورٹ ہو جاتی تو ملیں بھی وقت پر چلتیں اگر زبردستی ملیں چلیں گی تو ملوں کے پاس آباد کاروِں کو دینے کے پاس پیسے نہیں ہوں گے گنے کے کاشتکار اور زمیدار پریشان ہیں۔ وزیراعظم کو درخواست کی تھی کے مسئلہ حل کیا جائے۔7 سے آٹھ دن میں قیمتیں مقرر کرنے کی وزیراعظم نے یقین دہانی کرادی ہے۔