کراچی ،جامعہ این این ڈی میں ایجوکیشن فیسٹا کا دوسرا روز

کراچی ،جامعہ این این ڈی میں ایجوکیشن فیسٹا کا دوسرا روز

  

کراچی (پ،ر)این ای ڈی یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت ایجوکیشن فیسٹا اور کتب میلے کا انعقاد کیا گیا ۔ کتب میلے کے دوسرے روز کا افتتاْح سابق ممبرصوبائی اسمبلی و نائب امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کیا ۔اس موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کی سر گر میوں کو سراہا۔اور ان کا کہنا تھا کہ کتب میلے کی بدولت طلبہ و طالبات میں کتب بینی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔کتب میلے کے تیسرے روز کا افتتاح پاکستان انجینیئرنگ کونسل کے چیئر مین انجینیئرجاوید سلیم ، وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -