نثار مورائی کرپشن کیس ،نیب کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سابق چئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس میں نیب کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ بدھ کو سابق چیئرمین فشر مین کوآپرٹیو سوسائٹی نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس سے متعلق دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے نثار موارئی اور سلطان قمر صدیقی اور دیگر کے خلاف نیب تفتیشی افسر کو ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سلطان قمر صدیقی کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا جاچکا ہے۔ سلطان قمر صدیقی کے خلاف ایک اور انکوائری بھی جاری ہے۔ نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی نے کرپشن کی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ سلطان قمر صدیقی سے آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے تحقیقات جیل میں کی گئیں۔ نثار مورائی نے گینگ وار کے دہشت گردوں کو فیشریز میں بھرتی کرایا۔