فوج کے خلاف سازشیں قابل مذمت ہیں ،ڈاکٹرغلام مجتبیٰ

فوج کے خلاف سازشیں قابل مذمت ہیں ،ڈاکٹرغلام مجتبیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پالیسی انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہم پاک فوج اور آئی ایس آئی کو نشانہ بنانے والی تمام سازشوں کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قیادت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے کا ہمار ا مقصد ملکی پالیسی کے لئے ایسے اقدامات کی سفارش تیار کرنا ہے جو ابھی تک نہیں اٹھائے جا سکے ۔ ہم یہ کام مضبوط پاکستان اور مضبوط افواج پاکستان کے لئے اور اپنے وطن سے محبت کے لئے کر رہے ہیں کیونکہ افواج پاکستان ، ملک کی طاقت کا ایک اہم جز ہے ہماری بد قسمتی ہے ہماری قیادت اور حکومت میں موجود ایک مخصوص گروپ ملک کے اہم ادارے کے خلاف کام کر رہا ہے۔ وہ یہ نہیں جانتے ادارے کی بدنامی ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور ایم کیو ایم کی قیادت ایسے بیانات دیتے ہیں جس سے تاثر ملتا ہے کہ افواج پاکستان ان کی پشت پناہی کر رہی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے بلکہ حقیقت اس سے بر عکس ہے۔ ایسے بیانات کا ملکی قیادت کو نوٹس لینا چاہئے۔