یو بی ایل کا ریلوے ای ٹکٹنگ سہولت میں1 ارب روپے کا سنگِ میل
کراچی (اکنامک رپورٹریو بی ایل اومنی نے پاکستان ریلوے کے لئے ملک کی پہلی ای ٹکٹنگ کی سہولیات کے تحت 1 ارب پاکستانی روپے کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ یو بی ایل اومنی نے اگست 2016 ء میں پاکستان ریلوے کی 3 ٹرینوں کے لئے ای ٹکٹنگ کی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے کی ابتداء کی۔ آج یہ ای ٹکٹنگ سروس ، آن لائن ریزرویشن اور ادائیگی کے لئے پاکستان بھرکی 49 ٹرینوں کے لئے دستیاب ہے۔پورے پاکستان سے صارفین ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقوں سے اپنے لئے ریزرو ٹکٹ کی ادائیگی کرسکتے ہیں، یعنی کسی بھی ڈیبٹ/ کریڈٹ کارڈ، ’یو بی ایل اومنی والٹ‘ اور’ یو بی ایل اومنی دکان‘ کے ذریعے آن لائن ادائیگی کرسکتے ہیں۔ ٹرانزیکشن کی کامیاب تکمیل پر پاکستان ریلوے مسافر وں کو ایک تصدیقی ایس ایم ایس بھیجتا ہے، جس میں ٹرین ، کوچ، نشست اور مسافر کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر کے علاوہ ٹرین کی تاریخ اور وقت درج ہوتا ہے۔ یہ ایس ایم ایس بطور ٹکٹ بھی استعمال ہوتا ہے۔یو بی ایل اومنی اب یو بی ایل اومنی ایپلیکیشن کے ذریعے ای ٹکٹ ادائیگیوں کے نظام پر کام کررہا ہے۔ یہ ایک ون ونڈو حل ہوگا ، جس میں صارفین یو بی ایل اومنی ایپ کے ذریعے پاکستان ریلویز کی ریزرویشن اور ادائیگیاں کرسکیں گے۔