بونیر ،دو گاڑیوں میں ٹکر سے خاتون جاں بحق ،5 زخمی
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تورورسک شنئی کے مقام پر حادثہ ، خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد کو شدید زخمی حالت میں ڈگر ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تورورسک شنئی کے مقام پرسواریوں سے بھری سوزوکی نمبر APL2013 کے تیز رفتار ٹرک سے اوورٹیکنگ کے دوران ٹکر ہوئی جس کے بعد سوزوکی گہری کھائی میں جا گری۔ جس سے سروت جہان زوجہ بہار علی، سید قریش ولد میاں قریش ساکن کڑپہ، مسماۃ بخت سیدہ زوجہ سید قریش کڑپہ، خائستہ بی بی دختر میاں قریش سکنہ کڑپہ، ریحم جان زوجہ محتاب شاہ سکنہ ایلئی شدید زخمی حالت میں ڈگر ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنہچا دیئے گئے ہیں جہان انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق سوزوکی ڈرائیور گرفتار جبکہ ٹرک ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔