بخشالی اور گردو نواح میں کئی روز سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
بخشالی ( نمائندہ پاکستان)بخشالی اور گرد و نواح میں کئی دنوں سے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے علاقہ کے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بخشالی اور گردو نواح میں گذشتہ کئی دنوں سے غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق روزانہ 12سے 18گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے جس سے نہ صرف لوگوں کا بلکہ کاروباری طبقہ کے کاروبار زبردست مندی کا شکار ہو رہا ہے۔ اسکے علاوہ خواتین کو امور خانہ داری میں بھی خاص مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی طرح سکول کالج کے طلباؤ طالبات کا بھی ہوم ورک کے سلسلے میں خاصا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے ۔ جبکہ وزارت پانی و بجلی کی طرف سے بارھا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے بار بار اعلانات کئے جا تے ہیں ۔ لیکن یہ وعدہ ہر دفعہ پہلے کی طرح جھوٹے وعدے ثابت ہوئے۔ اس سلسلے میں علاقہ کے عوام کا حکام بالا سے پرزور مطالبہ ہے ۔ کہ سرکار کی پالیسی کے مطابق یہاں کے عوام کو اس مصیبت سے نجات دلائی جائے۔ اور بجلی کی فراہمی کو باقاعدہ بنائی جائے۔