نوشہرہ ،تمام میٹر ریڈرز موبائل ریڈنگ کے پابند ہیں ،جمشید علی
نوشہرہ(بیورورپورٹ) ایکسین پیسکو نوشہرہ جمشید علی خان اور ایس ڈی او عدنان فرید گل نے ضلع نوشہرہ کے تمام میٹر ریڈروں سے حلفیہ بیان لیتے ہوئے عہد کیا کہ وہ وفاقی وزیر توانائی پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کے صارفین کو موبائل میٹر ریڈنگ پر مبنی درست ریڈنگ جاری کریں گے اور کسی صارف کو کسی قسم کی اووربلنگ نہیں ہوگی اور اپنے علاقوں میں بجلی کی بلاجواز بندش نہیں ہونے دیں گے صارفین کے ساتھ اچھے سلوک کریں گے تمام نئے کنکشن 15 دن کے اندراندر دئیے جائیں گے۔