تحصیل باڑہ کے علاقہ میل واڈ میں 12سال بعد گرلز سکول کو دوبارہ کھول دیا گیا

تحصیل باڑہ کے علاقہ میل واڈ میں 12سال بعد گرلز سکول کو دوبارہ کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرایجنسی (نامہ نگار)تحصیل باڑہ کے علاقہ میل واڈمیں 12 سال بعد گرلز سکول کودوبارہ کھول دیا گیابچیوں نے تلاوت کلام پاک کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا ۔شدت پسندوں نے علاقے میں کئی تعلیمی اداروں کو تباہ کردیا ہے اور جو سکول باقی بچے ہے وہ تاحال غیر فعال ہے ۔اس موقع پر سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی جناب 165 ونگ کمانڈرکرنل عمران خان تھے جبکہ سکول کو فعال بنانے کے لیے معروف تاجر اور سماجی کارکن جناب حیدر افریدی نے مالی تعاون کیاجس کا علاقہ معززین نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرنل عمران کی کی ذاتی دلچسپی سے مذکورہ سکول کو فعال کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدر افریدی نے کہا کہ جب تک علاقہ کے عوام خود مسائل کی نشاندہی نہیں کریں گے اس وقت تک آپ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی نہیں ائے گا۔ انہوں کرنل عمران خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اس طرح افیسر بہت کم ہوتے ہیں جواپنی ذمداریوں کے ساتھ عوام اور سماجی مسائل کی طرف توجہ دیتے ہے انہوں علاقہ کے عمائدین سے کہا کہ وہ کرنل عمران کے ساتھ مل کر علاقے میں مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے۔تقریب سے مہمان خصوصی کرنل عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کے فضل سے تحصیل باڑہ کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے اور اب علاقے کی ترقی کے لیے اپنی توانیاں خرچ کریں گے لیکن اس میں پاک فوج کے ساتھ عوام کے تعاون کی ضرورت ہے آپ مسائل کی نشاندہی کریں اور ہم اس کو متعلقہ اداروں تک پہنچائیں گے ۔اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سکول کے لیے فرنیچر ، کتابیں ،سکول بیگ تو فراہم کردئیے گئے لیکن پانی اور بجلی کا مسئلہ بھی حل کیا جائے ۔تقریب میں ایجنسی ایجوکیشن افیسر میڈم نویدہ اور وحید بھی شرکت کی،