پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،سلمان لودھی

پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ،سلمان لودھی

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ /ڈپٹی کمشنر سلمان لودہی نے کہاہے کہ مالاکنڈکے پرائیوٹ تعلیمی اداروں کودرپیش مسائل بہترطریقے سے حل کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے مالکان بھی حکومت کے ساتھ بھرپورتعاون کرکے بچوں کے روشن مستقبل میں اپناکرداراداکریں ۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر مالاکنڈسلمان لودہی نے گزشتہ روزاپنے افس میں پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے اراکین سے صوبائی سینئرنائب صدرامجدعلی شاہ کے قیادت میں وفدسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پروفدنے ڈپٹی کمشنر کوپرائیوٹ ایجوکیشن کودرپیش مسائل سے اگاہ کیااوران پرواضح کردیاکہ پولیومہم میں جوبھی کارکنان پرائیوٹ سکولوں کادورہ کریں گے ان کے ساتھ شناختی سرٹیفیکٹ لازمی ہونگے اورمالاکنڈلیویز فورس کے اہلکاربندوق کے ساتھ سکولوں میں داخل نہیں ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر نے وفدکویقین دلایاکہ ہم پرائیوٹ تعلیمی کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک بھی بچوں کے روشن مستقبل میں اپناکرداراداکریں کیونکہ مالاکنڈمیں ٹیلنٹ کی کوئی بھی کمی نہیں ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -