چارسدہ ، حکومت کی ہدایت پر جاری صفائی مہم مختلف ویلج کونسلوں میں اختتام پذیر

چارسدہ ، حکومت کی ہدایت پر جاری صفائی مہم مختلف ویلج کونسلوں میں اختتام پذیر

چارسدہ(بیور و رپورٹ) چارسدہ میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر جاری صفائی مہم مختلف ویلج کونسلوں میں اختتام پذیر ہوا ہے۔ مہم کے دوران ویلج کونسل کی سطح پر نہ صرف مختلف جگہوں سے گند اٹھا کر صفائی کو یقینی بنایا گیا ہے بلکہ ویلج کونسل کی سطح پر صفائی کے حوالے سے آگاہی بھی پھیلائی ہے ۔اس حوالے سے ویلج کونسل حلیم آباد کے ناظم ظہور خان نے کہا کہ ان کے ویلج کونسل حلیم آباد میں ایک ماہ قبل صفائی مہم شروع کی گئی اور لاکھوں روپے خرچ کرکے ویلج کونسل کے مختلف جگہوں سے گندگی کے ڈھیر اٹھا کر صفائی مہم کو کامیاب بنایا گیا ۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ انہو ں نے ویلج کونسل سیکرٹری شجاع الملک کے تعاون سے نہ صرف صفائی مہم کو کامیاب بنایا ہے بلکہ مختلف جگہوں پر صفائی کے حوالے آگاہی پھیلانے کے لئے سمینار کا انعقاد بھی کیا جس کے ذریعے عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور و آگاہی اجاگر کی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر