پشاور ، بھکاریوں کے گلیوں میں گھومنے پھرنے پر پابندی عائد
پشاور( سٹاف رپورٹر)شہرمیں بھکاریوں کی تعداد میں مزید اضافے کو روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی گلیوں میں بھکاریوں کے گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی جبکہ یہ حکم فوری طور پر ایک ماہ کے لئے نافذالعمل رہے گا