شبقدر ،عوام کا پولیس اور واپڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،سڑکیں ٹریفک کیلئے بند

شبقدر ،عوام کا پولیس اور واپڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،سڑکیں ٹریفک کیلئے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر تحصیل کونسل اور ویلج کونسل نمائندگان سمیت علاقہ عوام نے پولیس اور واپڈا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بازار میں تمام سڑکیں ہر قسم ٹریفک کیلئے گھنٹوں بند کر دی ۔ مظاہرین نے پولیس اور واپڈا کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔ممبر صوبائی اسمبلی اور تحصیل ناظم سمیت ضلع کونسل کے ممبران بھی عوامی احتجاج میں شامل ہو گئے ۔ شبقدر بازار میں تحصیل کونسل ،ضلع کونسل اور مختلف ویلج کونسلوں سے تعلق رکھنے والے منتحب نمائندوں سمیت کثیر تعداد میں مقامی لوگوں نے مین چوک میں شبقدر پولیس اور واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران سینکڑوں مظاہرین نے تمام سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ہر قسم ٹریفک کیلئے کئی گھنٹوں تک بند رکھا ۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے ممبر صوبائی عارف احمد زئی ، حاجی شاہد اللہ ، ممبر تحصیل کونسل میاں معراج الدین ، ا نجمن دوکانداران کے صدر مکمل شاہ ، ناظم ملک فواد اور مردانہ سماجی تنظیم کے رہنماء ملک عطاء اللہ خان .ناظم خیات شاہ ۔جاوید عمرسمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ ممبر صوبائی اسمبلی عارف احمد زئی ، میاں معراج الدین اور حاجی شاہد اللہ نے مظاہرے سے کہا کہ شبقدر میں امن آمان کی صورتحال تسلی بخش نہیں جبکہ پولیس بے گناہ شہریوں کو ہراساں کرکے ان سے رشوت وصول کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کی آڑ میں مقامی لوگوں کو بے جاء تنگ کیا جا رہا ہے جبکہ شریف شہریوں کے گھروں میں لیڈی پولیس کے بغیر داخل ہو کر چادر چاردیوار کا تقدس پامال کیا جا رہا ہیں ۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ واپڈا نے بھی شبقدر کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روارکھا ہے ۔ اور بیس سے زائد گھنٹے کی لوڈشڈنگ کا سلالہ جاری ہیں انہوں نے کہ جب تک پولیس اور واپڈا اپنا قبلہ درست نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا ۔ اس دوران پولیس سے واقعہ کے بارے پوچھا گیا توایس ایچ او عارف خان نے کہا کہ چند نمائندوں نے گذشتہ شب ہوائی فائرنگ میں گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کی سفارش کی تھی جنہیں نہ ماننے پر مذکورہ عوامی نمائندے سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ جبکہ پولیس کے خلاف الزامات میں کو ئی صداقت نہیں ۔